the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ایم بی ایس جیولرس کا مالک گرفتار‘ سی بی آئی کی طرف سے تفتیش
حیدرآباد۔ 27۔ دسمبر (اعتماد نیوز) سی بی آئی نے شہر کے سرکردہ ایم بی ایس جیولرس کے مالک مکیش گپتا اور میٹل اینڈ منیریلس ٹریڈنگ کارپوریشن کے سینئر عہدیدار روی پرساد کو گرفتار کرلیا‘ ان دونوں پر تقریباً 200 کروڑ روپئے کی سونے کی برآمدات میں الٹ پھیر کا الزام ہے۔ ایک سی بی آئی عہدیدار نے بتایا کہ ایم ایم ٹی سی کی شکایت کے بعد گذشتہ سال سوکیش گپتا ڈائرکٹر ایم بی ایس اور ایم ایم ٹی سی کے سینئر عہدیدار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سی بی آئی عہدیدارو ں نے آج ان دونوں سے پوچھ تاچھ کے بعد انہیں گرفتار کرتے ہوئے سی بی آئی کی خصوصی عدالت



کے روبرو پیش کیا۔ 2010 اور 2011 کے دوران سونے کی درآمدات میں الٹ پھیر اور ایم ایم ٹی سی کو رقم کی ادائیگی کے دوران دھوکہ دہی کی گئی تھی۔ ایم ایم ٹی سی حکومت ہند کے تحت کام کرنے والا ادارہ ہے۔ اس دھوکہ دہی میں سرکاری عہدیدار بھی ملوث تھے۔ سی بی آئی نے حکومت کو 200 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کے الزامات لگاتے ہوئے سوکیش گپتا کو حراست میں لیا ہے۔ ایم بی ایس جیولرس کے ڈائرکٹر نے جو بینک گیارنٹیز اور ڈپازٹ کے حوالے دیئے تھے وہ فرضی نکلے۔ دونوں عہدیداروں کے خلاف انسداد رشوت ستانی قانون کے علاوہ تعزیرات ہند کی دفعات 420 اور 409 کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اس اسکام کے سلسلہ میں سی بی آئی‘ ایم ایم ٹی سی کے دیگر عہدیداروں سے بھی پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.